پاکستان نے بھارت سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا میچ بھی جیت لیا!

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی ہے

جبکہ بھارت میں دیوالی کے تناظر میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کردی ہے

اس طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے مقابلے میں بھی پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔ 5 نومبر جمعہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کردیا گیا ہے

وزارت خزانہ کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 53 پیسےاور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 اضافے کے بعد 108 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 114 روپے7 پیسے ہوگئی

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، اگر اوگرا کی سمری کے مطابق پیسے بڑھاتے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا

دوسری جانب بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپے اور ڈیزل پر ڈیوٹی کی مد میں 10 روپے کم کیے ہیں جبکہ جمعرات سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستیں مرکز کی جانب سے عائد کیے جانے والی لیوی ٹیکس کی بنا پر وی اے ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی عائد کرتی ہیں۔ اس طرح جن ریاستوں میں وی اے ٹی کی قدر زیادہ ہے وہاں اس سے بھی زیادہ کمی متوقع ہوگی، تاہم اس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close