امریکی سفارتخانے کا اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک

اسلام آباد اور کراچی میں امریکی سفارتخانے نے اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق  یکم اکتوبر جمعرات سے اسلام آباد اور امریکن قونصلیٹ کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا کی خدمات بحال کر رہے ہیں.

ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند مہینے درخواست گزاروں اور ملازمین کے کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پرصَرف کیے ہیں لہذا  درخواست گزار پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری نہایت لازمی ہے

ترجمان کے مطابق حالات مزید سازگار ہوتے ہی دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پر بھی کام کا آغاز کر دیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close