کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی وضاحت

نیوز ڈیسک

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں جو خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، وہ جعلی ہیں

یہ بات ملک کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں سامنے آئی ہے

اپنے اعلامیے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں ہے

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف مالیت کے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی جعلی تصاویر اور خبریں زیرِ گردش ہیں

عوام کی جانب سے تصدیق کیئے بغیر ان تصاویر اور خبروں کو بڑی تعداد میں ری شیئر بھی کیا جا رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close