سیوہن : سندھ کے شہر سیوہن سے میڈیکل سائنس میں چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، چھ سالہ معصوم بچے میں دو دل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، بچے کا سیوہن ہسپتال میں علاج چل رہا ہے
یہ بات سیوہن کے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ قلب میں تب سامنے آئی، جب قاضی احمد کے گاؤں ناصری کے رہائشی بچہ کامران رند کے اہل خانہ اسے طبی معائنے کے لئے سیہون لے کر آئے
سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں جب بچے کا طبی معائنہ کیا گیا اور دل کی ای سی جی، ایکو ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کے بچے کو ایک ساتھ دو قلب ہیں، جو کہ معمول کے مطابق صحت مند اور نارمل ہیں
سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین الدین صدیقی کے مطابق اس قسم کے کیسز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں. یہ قدرت کا کرشمہ ہے ایک جگہ ایک انسان میں دو دل ہیں، جو کہ مکمل صحت مند طرح سے کام کر رہے ہیں اور بچہ بھی صحت مند ہے
قدرتی طور پر انسانی جسم میں دو دلوں کا ہونا میڈیکل سائنس کی دنیا میں منفرد کیس ہے، جو کہ دنیا میں کبھی کبھار ہی سامنے آتا ہے، بچے کا سیوہن ہسپتال میں علاج تاحال جاری ہے.