رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ اور راجا رزاق کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات

نیوز ڈیسک

کراچی : ملیر سے منتخب رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ اور راجا رزاق کی قیادت میں وفد نے ایم ڈی سیکرٹریٹ میں ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے
ملاقات کی

ملاقات میں ضلع ملیر کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی

نمائندوں نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے طے شدہ شیڈول پر مکمل عمل درآمد اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کیے جائیں

ایم ڈی واٹر بورڈ نے مسائل کے فوری حل کے لئے واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ شہر سے نکاسی آب کے مسائل تیزی سے حل کیئے جارہے ہیں

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے شہریوں کو درپیش فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل کے حل کے لئے واٹر بورڈ سے بھرپور تعاون کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close