گلاسگو: اسکاٹلینڈ کے دارالحکومت گلاسگو میں عالمی موسمیاتی کانفرنس جاری ہے، اس موقع پر برٹش کامن ویلتھ میں شامل ملک توالو (Tuvalu) کے وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلی اور خطرات اُجاگر کرنے کے لیے منفرد انداز اپنایا
توالو کے وزیر خارجہ نے سمندر میں گھٹنوں گھٹنوں پانی میں کھڑے ہوکر کانفرنس سے خطاب کیا
انہوں نے کہا کہ سطح سمندر میں اضافہ ہورہا ہے، ہم ڈوب رہے ہیں، زیادہ دیر پانی میں کھڑے نہیں رہ پائیں گے
واضح رہے کہ گلاسگو میں کوپ 26 موسمیاتی معاہدے کے ابتدائی مسودے میں پہلی بار ملکوں سے کوئلے، تیل اور گیس پر دی جانے والی سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
رپورٹس کے مطابق ملکوں پر آلودہ گیسوں کے اخراج میں کمی کے حالیہ اہداف کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے.