انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176 روپے کی سطح پر پہنچ گئی!

نیوز ڈیسک

کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

اطلاعات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کا اضافے دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں قیمت 174.20 روپے ہو گئی، تاہم کچھ ہی دیر بعد مزید 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت 174.37 روپے کی سطح پر آ گئی

اس طرح تسلسُل کے ساتھ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی گئی اور یہ اضافہ 1.82 روپے تک جا پہنچا، جس کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 176 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 1.27 روپے کے اضافے سے 174.19 روپے پر بند ہوئی تھی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.20 روپے کے اضافے سے 176.50 روپے پر بند ہوئی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close