فحش فلموں کے مقدمے کے بعد شلپا اور راج کندرا ایک اور مشکل میں پھنس گئے

ویب ڈیسک

ممبئی : فحش فلموں کے واقعے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرا ایک اور مشکل میں پھنس گئے ہیں

بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق ایک بزنس مین نے راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کی شکایت درج کروائی ہے اور دونوں سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے

یہ کیس شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کی جانب سے شروع کیے گئے فٹنس انٹرپرائز سے منسلک ہے۔ رپورٹس کے مطابق شلپا اور راج نے اس منصوبے کے لیے ملک بھر کے سرمایہ کاروں سے پیسے لیے

شکایت کنندہ نے جوڑے پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ جب اس نے ان دونوں سے اپنے ایک کروڑ 51 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا  تو شلپا اور راج نے اسے دھمکیاں دیں

واضح رہے کہ رواں برس  19 جولائی کو راج کندرا کو فحش فلمیں تیار کرنے اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 20 ستمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی پچاس ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close