نواز شریف پر اَسی لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے حکومت متحرک

نیوز ڈیسک

لاہور : حکومت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر عدالت کی جانب سے لگائے گئے اَسی لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے ان کی املاک کی نیلامی کے لیے متحرک ہوگئی ہے

بتایا گیا ہے کہ محکمہ بورڈ اف ریونیو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی املاک فروخت کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاتی عمرہ میں واقع نواز شریف کے نام زرعی اراضی 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلام کی جائے گی۔ نیلامی کے حوالے سے نواز شریف کی جاتی عمرہ رہائش گاہ پر نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے

نیلامی میں بولی لگانے کے لیے کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو بھی نیلامی کے عمل میں شامل ہونے کی درخواست کردی ہے

واضح رہے کہ نیب کی عدالتوں نے مختلف ریفرنسز میں نواز شریف کو کئی سال قید کے علاوہ کم و بیش اُلَسی لاکھ برطانوی پاؤنڈز کے برابر رقم کا جرمانہ بھی عائد کر رکھا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close