ناظم جوکھیو قتل کیس: تنویر عالم اوڈھو، غلام علی جمانی، سراج لاشاری پر مشتمل نئی تفتیشی ٹیم

نیوز ڈیسک

کراچی :  ناظم جوکھیو کے قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کردی گئی ہے، نئی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جوائنٹ تین رکنی تفتیشی ٹیم کی سربراہی اے آئی جی پی تنویرعالم اوڈھو کریں گے، اور ڈی ایس پی غلام علی جومانی اور انسپکٹر سراج احمد لاشاری بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کا فیصلہ مقتول کے اہلِ خانہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، مقتول کے بڑے بھائی افضل جوکھیو نے 15 نومبر کو کیس کی تفتیش کرنے والی پہلی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں اب تک چھ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، کیس میں نامزد جام عبدالکریم سمیت چار ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close