اسلام آباد : سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، آئندہ عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے چودہ مراحل سے گزرنا ہوگا، ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید تین سے چار پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے
کمیٹی رکن عالیہ کامران نے سوال کیا کہ جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے، وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہوگی، مشینں کہاں رکھیں گے، ووٹر کیسے استعمال کرے گا؟
اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس وقت آپ کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے، ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہونگی، فگر آؤٹ کرنا باقی ہے.