کل چھ سو سالہ تاریخ کا طویل ترین چاند گرہن ہوگا

نیوز ڈیسک

کراچی :  رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل ہوگا، کل چاند کو جزوی طور پر لگنے والا یہ گرہن چھ سو سالہ تاریخ کا سب سے طویل ترین گرہن ہوگا

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل جمعہ کے دن سال کا دوسرا چاند گرہن ہوگا، جو گزشتہ چھ سو برسوں کی تاریخ میں لگنے والا سب سے طویل ترین چاند گرہن ہوگا

یہ چاند گرہن شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور ایشیا کے بیشتر حصوں، شمالی مغربی افریقا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور آرکٹک میں دیکھا جاسکے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق کل لگنے والا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سےیہ  پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ یہ چاند گرہن اس سال کا آخری گرہن ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگے گا، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close