دوبئی : خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں
ایرانی حکام نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا
دوسری جانب خلیجی حکام کی جانب سے بھی اماراتی وفد کے دورۂ ایران کی تصدیق کی گئی ہے
تاہم انہوں نے اس بات کی تصديق نہیں کی کہ اماراتی وفد کی قیادت اماراتی قومی سلامتی مشیر شیخ تہنون بن زاید النہیان کریں گے یا نہیں. لیکن اس سلسلے میں کوئی تردید بھی نہیں کی گئی
خلیجی حکام نے دورۂ ایران کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے بھی گریز کیا ہے
واضح رہے کہ پیر کو اماراتی صدر کے سفارتی مشیر انور گرگاش نے ایران سے تناؤ کم کرنے کے اقدامات کرنے کا بتایا تھا
خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین اس دورے کو غیرمعمولی اہمیت دے رہے ہیں.