ایم ڈی اے میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق نیب انکوائری، فریقین سے جواب طلب

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بینچ نے ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب انکوائری سے متعلق فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے

ایم ڈی کی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ ملیر ڈیولپمنٹ ایک اتھارٹی ہے تحقیقات کے لیے نوٹس بھیجا جاسکتا ہے، تفتیشی افسر عدالت میں موجود ہیں تحقیقات جارہی ہیں، تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ فاروق ایچ نائیک کہاں ہیں، وہ پیش کیوں نہیں ہوئے؟ ہم نے کہا تھا درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق پہلے عدالت کو مطمئن کیا جائے

اس پر جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ فاروق ایچ نائیک شہر میں نہیں ہیں،

جس کے بعد عدالت نے 21 دسمبر کو فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close