آئندہ امتحانات کب اور سلیبس کتنا؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

نیوز ڈیسک

لاہور : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال پورے امتحانات لیے جائیں گے اور سلیبس بھی مختصر نہیں ہوگا

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا وبا نے جہاں دنیا بھر میں معاشرتی اور معاشی طور پر نقصان پہنچایا وہاں تعلیم وتحقیق کے فروغ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے

شفقت محمود نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےمتعلق صورتحال میں بہتری آنے کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ اب نہ شارٹ سلیبس ہوگا اور نہ امتحانات کا سیٹ اپ شارٹ ہوگا

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے سالانہ امتحانات بالترتیب مئی اور جون میں ہوں گے

شفقت محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ سال مئی اور جون میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے فیصلے کو اساتذہ، والدین اور طالب علموں نے سراہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close