امریکا میں منجمد افغانستان کے سات ارب ڈالر ہمیں دیے جائیں، نائن الیون متاثرین

ویب ڈیسک

نیویارک –  نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکا میں منجمد افغانستان کے سات ارب ڈالر میں سے ہمیں معاوضہ ادا کیا جائے

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین، زخمیوں اور متاثرین نے ایک احتجاجی مظاہرے میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے منجمد فنڈز سے معاوضہ دیا جائے

خیال رہے کہ امریکا میں افغانستان کے سات ارب ڈالرز کے فنڈز منجمد ہیں، جب کہ نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے ڈیڑھ سو خاندانوں نے زر تلافی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے دس سال قبل سات ارب ڈالر مالیت کا زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا تھا

اب لواحقین اور متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم کی پاسداری میں زرتلافی کی رقم امریکا میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز طالبان کو دینے کے بجائے ہمیں دیے جائیں

امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ انصاف کے حکام نائن الیون کے متاثرہ ڈیڑھ سو خاندانوں سے مذاکرات کر رہے ہیں اور ممکن ہے کہ اگر امریکا افغانستان کو فنڈ واپس نہیں کرتا تو یہ رقم متاثرین کو زرتلافی کے طور پر ادا کردی جائے

قبل ازیں امریکا کی نئی حکومت نے بھی فیصلہ کیا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے وہ ان دونوں آپشنز کے قومی سلامتی پر اثر انداز ہونے والے اثرات سے وفاقی عدالت کو آگاہ کرے گی، جہاں متاثرین نے کیس دائر کر رکھا ہے

دوسری جانب رواں برس اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا میں موجود سات ارب ڈالر کے افغان فنڈ پر بظور حکومت ہمارا حق ہے

طالبان کا کہنا ہے کہ ہمارے منجمد اثاثے بحال ہوجائیں، تو کسی اور امداد کی ضرورت نہیں رہے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close