راولپنڈی – جعلی نوکری کے اشتہار نے راولپنڈی میں پھڈا کرا دیا. سیکڑوں افراد بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈی پہنچ گئے اور خبر جھوٹی ثابت ہونے پر شدید احتجاج کیا
سیکڑوں افراد سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈی کے علاقے راول روڈ پہنچے تھے، جہاں پہنچ کر انہیں معلوم ہوا کہ وہ اشتہار جعلی تھا، جس پر امیدوار مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کیا
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے نیم سرکاری عمارت کا مکمل گھیراؤ کرلیا اور استقبالیہ میں توڑ پھوڑ کی جس کے باعث عمارت میں موجود عملہ محصور ہو کر رہ گیا
جب کہ مظاہرین نے راولپنڈی راول روڈ سے کئی رابطہ سڑکیں بھی بلاک کردیں
مظاہرین کے مشتعل ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ شروع کردی، تاہم حالات خراب ہونے پر پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے.