اسلام آباد – وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ پندرہ دنوں میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے یہ بات اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن کارڈ سے 100 روپے کی چیز 65 روپے میں ملے گی، 100 میں سے 65 آپ دیں گے اور 35 روپے حکومت ادا کرے گی
اسد عمر نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے جب کہ راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چمن جلسے کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا، پہلے بھی فضل الرحمٰن اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 2020 میں تاریخیں دینا شروع کیں، تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی
اسد عمر کا کہنا تھا کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اللہ پھل دیتا ہے، ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے.