پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کے لیے حکومت اور سعودی عرب کے درمیان دو معاہدے

نیوز ڈیسک

اسلام آباد – سعودی عرب نے پاکستانی ورکرز کی بھرتی اور ہنر کی تصدیق کے پروگرام سے متعلق حکومتِ پاکستان کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں

معاہدوں پر دستخط کی تقریب وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ورثہ شفقت محمود کے دورۂ سعودی عرب کے دوران ہوئی

ان معاہدوں سے تنازعات کو حل کرنے اور کسی بھی خلاف ورزی پر ریکروٹمنٹ دفاتر، کمپنیوں یا ایجنسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے میں بھی مدد ملے گی

ہنر کی تصدیق کے معاہدے سے سعودی مملکت کو ہنرمند اور تصدیق شدہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہوگا

یہ معاہدہ ہنر مند افرادی قوت کے لیے سرٹیفکیشن پاکستان میں تکنیکی افرادی قوت کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیت اور سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرے گا

ورکرز کی بھرتی سے متعلق معاہدہ مختلف پیشوں میں پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کے عمل کو مزید ہموار کرنے میں مدد دے گا، جبکہ یہ معاہدہ سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے پاکستانی کارکنوں کو ان کے جائز حقوق کا تحفظ اور جامع قانونی تحفظ بھی فراہم کرے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close