اپنا چہرہ اور آواز روبوٹ کو دیجیے اور ساڑھے تین کروڑ روپے کمائیے!

ویب ڈیسک

ماسکو – روس کی ایک روبوٹکس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی اسے روبوٹ کے لیے اپنے چہرے کے خدوخال اور آواز استعمال کرنے کی قانونی اجازت دے گا، اسے دو لاکھ ڈالر (ساڑھے تین کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم دی جائے گی

روسی میڈیا کے مطابق، یہ پیشکش ’پروموبوٹ‘ نامی کمپنی کی طرف سے ہے جو صنعتی اور تجارتی پیمانے پر انسان نما روبوٹ بنانے والی روسی کمپنی ہے

پروموبوٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں انہیں ایک بڑے بین الاقوامی کلائنٹ کی طرف سے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے، جس کا چہرہ اور آواز، دونوں کسی اصلی اور جیتے جاگتے انسان کے ہوں

اسی مقصد کے تحت پروموبوٹ نے یہ اعلان کیا ہے، جس میں دنیا کے کسی بھی ملک، علاقے، رنگ اور نسل سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جو اپنا چہرہ اور آواز ساری زندگی کے لیے انہیں لائسنس پر دے سکیں

البتہ، درخواست دینے والے کےلیے ضروری ہے کہ اس کی عمر پچیس سال یا زیادہ ہو

پیشکش کے مطابق منتخب شخص کو اس کے بدلے میں دو لاکھ ڈالر کا معاوضہ دیا جائے گا لیکن وہ صرف ایک مرتبہ کے لیے ہوگا

پروموبوٹ کا کلائنٹ جیسے ہی کسی شخص کے چہرے کو حتمی طور پر منتخب کرے گا، قانونی معاہدے کے بعد اس شخص کے چہرے کا تھری ڈی ماڈل بنالیا جائے گا، تاکہ روبوٹ کو وہ چہرہ دیا جاسکے

اس کے علاوہ، منتخب شخص کو سو گھنٹے تک اپنی گفتگو بھی رکارڈ کروانا ہوگی، جسے اس روبوٹ کی آواز بنایا جائے گا

تاہم پروموبوٹ نے یہ نہیں بتایا کہ اس کا وہ ’’بین الاقوامی کلائنٹ‘‘ کون ہے، لیکن ایک اندازے کے مطابق، یہ ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کوئی بڑی کمپنی ہو سکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close