کورونا پر بننے والی پاکستانی مختصر فلم بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد

نیوز ڈیسک

لاہور : کورونا پر بننے والی پاکستانی شارٹ فلم  کی فلم  ہالی وڈ فلم فیسٹیول اسٹالن کے لیے نام زد ہو گئی، ایوارڈ تقریب اگلے ماہ امریکہ میں منعقد ہوگی

کورونا وبا کے موضوع پر بنائی گئی شارٹ فلم ”مختارا“  کے پروڈیوسر اور ایکٹر صاحب احمد ہیں

اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر کے ایک سو بیس ملکوں میں بننے والی سات سو پچاس سے زائد فلموں نے حصہ لیا، جن میں سے اسی فلموں کو اس فیسٹیول کے لیے نام زد کیا گیا

جب کہ مختصر فلموں کی کیٹیگری میں صرف چار فلموں کو منتخب کیا گیا، جن میں سے ایک کینیڈا، دو بھارت اور ایک پاکستانی فلم ’مختارا‘ شامل ہے

اس فلم کے پروڈیوسر صاحب احمد نے اپنی مدد آپ کے تحت مختصر بجٹ میں نہ صرف یہ فلم پروڈیوس کی، بلکہ اس میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے

فلم کی دیگر کاسٹ میں نئی اداکارہ ثمن شیخ، عباس رائے اور جاوید اقبال شامل ہیں

فلم ’ مختارا‘ لاس اینجلس ہالی وڈ اسٹریٹ کے ٹی سی ایل تھیٹر میں 6 اگست سے اسٹالن ایوارڈ کے لیے پیش کی جائے گی.

Related Articles

One Comment

  1. https://www.app.com.pk/culture-heritage/pakistani-short-film-on-vaccine-hesitancy-wins-award-in-turkey/
    پاکستانی مختصر فلم ان ماسکنگ نے ترکی فلمی میلے میں بہترین غیر ملکی شارٹ فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

    ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے استنبول فلم ایوارڈز میں جہاں دوسرے ممالک نے فلمی میلے میں اپنی اپنی فلمیں بھیجیں وہیں، پاکستان کے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان کی کورونا ویکسیپر بنائی ہوئی مختصر دورانیے پر فلم ان ماسکنگ کو مقابلے میں شامل کیا گیا تھا، یہ فلم ایک ایسے پس منظر کی نشاندہی کرتی ہے جو کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین آنے کے بعد ایک نعمت کے تناظر میں لوگوں کے لیے امید کی کرن بن کر سامنے آتی ہے، تاہم سوشل میڈیاپر بے بنیاد پروپیگنڈا لوگوں کو اس مفت سہولت سے فائدہ پہنچانے میں کافی حد تک حائل ہے، فلم میں
    فلم کے مرکزی اداکاروں میں دانش وکیل، علی ایلوینس اور طلال فرحت شامل ہیں، مختصر دورانیے پر مبنیٰ فلم ان ماسکنگ کا دورانیہ پندرہ منٹ ہے، فلم کی تحریر اور ہدایت خالد حسن خان نے دی، وہ اس سے قبل 2014 میں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اپنی پہلی فیچر فلم ہوٹل کے لیے بہترین فلمکا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیںایسی منفی افواہوں کی تردید کی گئی ہے جو لوگوں کو ویکسینسینٹر جانے میں رکاوٹ کا باعث ہے۔

    Unmasking-Short film on Vaccine Hesitancy- wins Best Foreign Short Film-Istanbul Film Awards, Turkey

    Please find the attachments about the short film Unmasking, winner at Istanbul Film Awards, August 2021.

    About Unmasking (short film on vaccine hesitancy from Pakistan)

    Unmasking is a short film, 15 minutes long, deals with the subject of covid-19 vaccine hesitancy, at the same time dismisses social media myths causing a slow vaccination rate around the world, especially in the developing countries. The short film is a purely a work of fiction and tackles the anti-vax message that is being peddled to misguide the mass population from availing the benefits of vaccination program. The film has been written and directed by Khalid Hasan Khan; an avant-garde film with the “Get Vaccinated” message, stars Danish Wakeel, Talal Farhat and Ali E.
    About Istanbul Film Awards

    Unmasking is the winner in the category of Best Foreign-Short Film, August 2021 from Istanbul Film Awards (IFA). IFA’s mission to honour, celebrate and award the best talent in the global filmmaking community.

    About Filmmaker

    Khalid Hasan Khan is an award-winning filmmaker from Karachi, Pakistan. Earlier, he has produced documentaries like “An Early Sunset”; on the lost glory of Lyari footballers, telecast on Ten Sports: “Iron Slaves”; about the lives of ship breakers of Gaddani, an Official Selection of “Workers of the World United Film Festival, Broadway, New York: Murder of Mystic; about the devastation of the Indus Delta mangroves, selected by “DC Environmental Film Fest” for “Green Short Films”.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close