موبائل فون چوری ہو جانے پر سب سے پہلے کرنے کے پانچ کام

ویب ڈیسک

کراچی – ایسا آپ کے ساتھ کہیں اور کسی بھی وقت بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کسی کام کی غرض سے کہیں موجود ہیں اور تھوڑی دیر بعد آپ اپنی جیب ٹٹولتے ہیں تو آپ کے ہوش اُڑ جاتے ہیں، کیونکہ آپ کا موبائل فون غائب ہے

شاطر چور پلک جھپکتے آپ کا موبائل فون غائب کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کے فون میں موجود نجی دستاویزات، ذاتی معلومات اور تصویریں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ نئے فون خریدنے کی وجہ سے جیب پر پڑنے والا بھاری بوجھ الگ

اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جائے تو یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے ہی مشورے دے رہے ہیں، جن کے ذریعے آپ مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں

فون کو فوری طور پر بلاک کر دیں

ڈجیٹل سکیورٹی کی ماہر ایمیلیو سیمونی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو گیا ہے تو سب سے پہلا کام یہ کرنا چاہیے کہ ڈیوائس کو فوری طور پر بلاک کر دیا جائے

یہ بھی ضروری ہے کہ فون نیٹ ورک آپریٹر (یعنی جس کمپنی کی سِم آپ استعمال کر رہے ہیں) سے رابطہ کریں اور اس سے سم کو بند کرنے کا کہیں تاکہ فون کسی کے کام نہ آئے۔ آپ کو آپریٹر کی ویب سائٹ سے پتہ چل جائے گا کہ اس کے لیے کس سے رابطہ کرنا ہے

آئی ایم ای آئی IMEI (بین الاقوامی موبائل آلات کی شناخت) کی مدد سے بھی ایسا کرنا ممکن ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی رجسٹری ہے، جس کے ذریعے آپ فوری طور پر موبائل بند کر سکتے ہیں

اپنے موبائل فون میں موجود IMEI کوڈ کو کہیں لکھ کر رکھ لیں۔ آپ کو یہ نمبر ڈیوائس باکس یا موبائل فون میں ملے گا

اپنا ایپ پاس ورڈ تبدیل کریں

سیمونی کے مطابق آپ کو اپنے موبائل پر موجود تمام ایپس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے چاہییں۔ بصورت دیگر، فون چور آپ کی ذاتی اور دیگر اہم معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، خاص کر بینکنگ ایپس

لیکن ای میلز، سوشل میڈیا صارفین کو ایس ایم ایس کی تصدیق کے ذریعے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کچھ ایپس ٹولز کی ویب سائٹس پر پاس ورڈ تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ اس سے آپ فوری طور پر سب کچھ بدل سکتے ہیں..

فیسبک اور انسٹاگرام جیسے سوشل نیٹ ورک کے پاس ورڈ سکیورٹی اور لاگ ان سیکشن میں جا کر تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ آپ ذاتی معلومات کے سیکشن میں جا کر Gmail کا پاس ورڈ بھی تبدیل کر سکتے ہیں

اپنے بینک کو مطلع کریں

اگر آپ کا فون چوری ہو گیا ہے تو فوری طور پر اپنے بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کو اس حوالے سے مطلع کریں، خاص طور پر تب، جب آپ موبائل بینکنگ ایپس استعمال کرتے ہیں، تاکہ بینک آپ کے فون پر موجود اپنی ایپ کو بلاک کر سکیں

اگر مجرم آپ کے اکاؤنٹ سے تھرڈ پارٹی اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر رہے ہیں، تو یہ بھی رُک جائے گا

اس قسم کی سروس فراہم کرنے کے لیے ہر بینک کا اپنا چینل ہے۔ عام طور پر اس کا ذکر ان کی ویب سائٹ پر ہوتا ہے۔ بینک کے فون رابطے بھی گوگل پر موجود ہیں

اپنے دوستوں اور گھر والوں کو ضرور بتائیں

اگر فون چوری ہو جائے تو گھر والوں اور دوستوں کو مطلع کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ مجرم میسجنگ ایپس یا سوشل نیٹ ورکس پر آپ کے رشتہ داروں اور دوستوں کے رابطوں کو تلاش کر کے انہیں دھوکہ دے سکتے ہیں، ان سے رقم یا بینک کی تفصیلات مانگ سکتے ہیں

پولیس کو شکایت درج کروائیں

ہمارے جیسے ملکوں میں یہ مشورہ پڑھ کر اکثر لوگوں کے زبان پر ایک ہی جواب آتا ہے کہ کون اس جھنجھٹ میں پڑے.. لیکن موبائل چوری پر پولیس میں شکایت درج کروانا یقینی بنانے کی ضرورت اس لیے بھی ہے کہ اس سے آپ کے پاس فون کے چوری ہو جانے کا ثبوت رہے گا، خدا ناخواستہ اگر آپ کا فون کسی بھی طرح سے تخریبی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے تو آپ کے بچاؤ کا سب سے بڑا راستہ اس مشورے پر عمل کرنے میں ہی چھپا ہے

دوسرا یہ کہ آپ کو بینک، انشورنس کمپنی اور کچھ دوسری جگہوں پر بھی اس ثبوت کی ضرورت ہو سکتی ہے

اس کے علاوہ کئی بار موبائل چوری ہونے کے بعد اس میں موجود آپ کی شناختی دستاویزات بھی چوری ہو جاتی ہیں، جن کے بغیر آپ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس آپ سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close