کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان پر اثرانداز ہو رہا ہے، جس کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے
سسٹم سے کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت گر سکتا ہے اور رات میں درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے
چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے کہا کہ 16 دسمبر کے بعد درجہ حرارت مزید کم ہو کر سنگل ڈجیٹ میں آسکتا ہے اور دن میں بھی درجہ حرارت 23 سے 24 کے درمیان رہ سکتا ہے.