گوگل نے تخلیق کاروں کے لیے مالیاتی مدد کی ایپ ’قایا‘ پیش کردی

ویب ڈیسک

کیلفورنیا – گوگل نے مختلف تخلیق کاروں کی مالی معاونت ’مونیٹائزیشن‘ کے لیے ایک نئی ایپ قایا (Qaya) کے نام سے پیش کی ہے

تخلیق کاروں کو  اپنے صارفین تک آسانی سے رسائی دینے کے مقصد کے ساتھ، ٹیک کمپنی گوگل کا ایریا 120 قیا نامی ایک نئی سروس کے ساتھ آیا ہے

قایا ایک ایسی پروڈکٹ ہے، جو ان تخلیق کاروں کے لیے ویب اسٹور فرنٹ فراہم کرتی ہے جو براہ راست اپنے صارفین کو مصنوعات اور خدمات فروخت کرنا چاہتے ہیں

گوگل کے مطابق یہ ایپ براہِ راست ان کے ڈجیٹل اسٹور سے جڑی ہوگی، ایپ کی بدولت تخلیق کار اپنی مصنوعات بیچ سکیں گے اور لاتعداد طریقوں سے رقم وصول کر سکیں گے

گوگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے سرچ انجن کی طرح قایا ایپ کو پورے ویب کے لیے کاروباری مرکز بنایا جائے گا. ایپ کے روابط سوشل میڈیا، اسٹور، ڈجیٹل شو کیس اور تمام مصنوعات سے ہوں گے

اس ضمن میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ پر آپ اپنے نام سے بھی چینل بناسکیں گے، جو ویب ایڈریس میں ظاہر ہوں گے

گوگل کے مطابق آپ پلیٹ فارم پر ورزشی اسباق سے لے کر کتابیں پڑھنے کے سیشن اور سویٹر بُننے کے ڈیزائن تک فروخت کرسکیں گے

اس ایپ پر آپ چاہیں تو اشیا فروخت کریں یا پھر سبسکرپشن بھی شروع کر سکتے ہیں۔ ایپ میں مفت اور پیسے والی دونوں پراڈکٹس رکھی جاسکتی ہیں

اچھی بات یہ ہے کہ قایا براہِ راست یوٹیوب سے جڑسکتی ہے اور وڈیو کلپس میں بھی آپ اپنی مصنوعات کو فروخت کرسکیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close