یوٹیوب ’شارٹس‘ : پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے فنڈز کا اعلان

ویب ڈیسک

سان فرانسسكو – چند ماہ قبل یوٹیوب نے جب ابتدائی طور پر شارٹس وڈیوز کے تخلیق کاروں کے لیے اپنی طرف سے امدادی فنڈز کا اعلان کیا تھا تو اُس وقت فہرست میں تیس ممالک شامل تھے

لیکن اب یوٹیوب کی جانب سے ستر ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے، جس کے تحت یوٹیوب ان ممالک کے تخلیق کاروں میں دس کروڑ ڈالر سے مدد کرے گا

پاکستانی یوٹیوبرز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان ستر ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے

اس کے علاوہ شارٹس کے تجزیاتی (اینے لیٹکس) ٹول میں بھی اضافہ کیا گیا ہے

اس سے قبل مئی میں یوٹیوب نے کہا تھا کہ وہ سال 2021 اور 2020 کے لئے بطورِ خاص شارٹ وڈیو بنانے والے یوٹیوبرز کے لیے دس کروڑ ڈالر رکھے گا

اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ کسی طرح ٹِک ٹاک کا زور کم کیا جائے، جو شارٹ وڈیو کی سب سے مشہور ایپ ہے اور بہت تیزی سے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ ہیں، جس کی وجہ سے یوٹیوب انتظامیہ پریشانی کا شکار دکھائی دیتی ہے

یوٹیوب کمپنی نے اپنے ایک اعلامئے میں اسے شارٹ بونس کا نام دیا ہے۔ لیکن اس فنڈنگ کی کچھ شرائط اور معیارات ہیں جو ابھی فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں، تاہم توقع ہے کہ اس کا اعلان جلد ہوجائے گا

ظاہر ہے کہ شارٹس بونس جیسی ترغیبات کا اہم مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل کو یوٹیوب شارٹس کی طرف لایا جائے اور اس پلیٹ فارم سے ہی منسلک رکھا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close