برطانوی یہودی خاتون کو ’یہود مخالف نظریات‘ پر تحقیقات کا سامنا

ویب ڈیسک

لندن – ایک برطانوی نژاد یہودی خاتون کو ’صیہونیت مخالف نظریات‘ پر لیبر پارٹی کی جانب سے تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

عرب نیوز میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 82 سالہ ڈیانا نیسلن کا کہنا ہے کہ ان کے نظریات کی بنیاد پر لیبر پارٹی غیر قانونی طور پر ان کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہی ہے

ڈیانا نیسلن نے پارٹی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے

لیبر پارٹی کی جانب سے تین برس میں تیسری مرتبہ ڈیانا نیلسن کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں

یہودی عقیدے کی پیروکار ڈیانا نیسلن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل اور صیہونیت کے خلاف تنقیدی ٹویٹس پوسٹ کی ہیں

خاتون کے وکلا نے لیبر پارٹی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ڈیانا نیسلن کے خلاف تحقیقات بلاجواز اور نامناسب ہیں، کیونکہ یہ 2017 میں ہونے والی واحد ٹویٹ پر کی جارہی ہیں

وکلا کے مطابق ٹویٹ میں خاتون نے لکھا تھا کہ ’اسرائیلی ریاست کی موجودگی نسل پرستانہ اقدام ہے اور میں نسل پرستی کی مخالف یہودی ہوں۔‘

وکلا کا کہنا ہے کہ صیہونیت کی مخالفت کو برطانوی قانون میں تحفظ حاصل ہے، لیکن ڈیانا نیسلن کو ان کے فلسفایہ عقائد کی بنیاد پر پارٹی کی جانب سے امتیازی سلوک اور ہراسیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

ڈیانا نیسلن نے برطانوی اخبار گارڈین کو بتایا کہ لیبر پارٹی کو بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ یہود مخالف ہونے سے دراصل مراد کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ برطانوی نیشنل پارٹی سے متاثرہ ایک شخص نے ان کے بیٹے پر حملہ کیا تھا اور انہیں بھی پارٹی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں

ڈیانا نیسلن ’لیبر کے لیے یہودیوں کی آواز‘ نامی ایک گروپ کی رکن بھی ہیں۔ گروپ سے تعلق رکھنے والے 42 یہودی ارکان کو یہود مخالف نظریات رکھنے پر تادیبی کارروائی کا سامنا ہے، جس میں دو کی موت واقع ہو چکی ہے

ڈیانا نیسلن کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی نے معافی نہ مانگی تو وہ سیاسی جماعت کے خلاف مقدمہ دائر کریں گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close