میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2021ع ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں

اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں، نہ ملنے کی صورت میں پرائیویٹ امیدوار 25 نومبر کے بعد متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close