اب واٹس ایپ کی مدد سے بینک اکاؤنٹ پر نظر رکھنا بھی ممکن

ویب ڈیسک

سان فرانسسكو – معروف موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو اب پیغام رسانی کے ساتھ ساتھ بینک اکاؤنٹ پر نظر رکھنے کی سہولت بھی فراہم کر دی

واٹس ایپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں ’واٹس ایپ پے‘ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین رقم کی لین دین بھی کر رہے ہیں

اب کمپنی نے اس فیچر کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے صارفین کو بینک کھاتے پر مکمل نظر رکھنے کی سہولت بھی فراہم کردی ہے، جس کے بعد وہ کسی بھی وقت آسانی سے اپنے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن تفصیلات اور بقایا رقم کے بارے میں جان سکیں گے

اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی کوئی خاص پیچیدہ نہیں ہے. واٹس ایپ پے کی سہولت کے حامل صارفین  سب سے پہلے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یوپی آئی) کی مدد سے بینک ٹو بینک ٹرانزیکشن کا آپشن ان ایبل کریں گے

اس کے بعد صارف کے  واٹس ایپ کا نمبر اکاؤنٹ سے منسلک ہوجائے گا، جب وہ اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر پے منٹ میتھڈ میں جاکر درج کرے گا، تو وہاں ساری تفصیل اسٹیٹمنٹ کی طرح سامنے آجائے گی

اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے

جس کے مطابق سب سے پہلے واٹس ایپ کھولیں، سیٹنگز کے آپشن میں جاکر پیمنٹ  پر کلک کریں، جہاں بینک اکاؤنٹ پیمنٹ میتھڈ نظر آئے گا، اس کو کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے اکاؤنٹ  کھل جائے گا البتہ بیلنس نظر نہیں آئے گا، جس کو دیکھنے کے لیے یو پی آئی پن درج کرنا ضروری ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close