میچ فکسنگ اور کرکٹ کرپشن پر بھاری سزائیں تجویز

میچ فکسنگ اور کرکٹ کرپشن جہاں بورڈ آفیشلز کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے، وہیں اس کی وجہ سے کھیل کا حسن بھی ماند پڑ گیا ہے. اس حوالے سے پاکستان کرکٹ نے ایک ﻗﺎﻧﻮﻧﯽ ﻣﺴﻮﺩﮦ ﺗﯿﺎﺭ کیا ہے جس میں ذمہ داروں کے لیے بھاری سزائیں اور جرمانے تجویز کئے گئے ہیں.

اس دستاویز میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی بھی طرح کی ﮐﺮﮐﭧ ﮐﺮﭘﺸﻦ میں ملوث ہونے پر دس ﺑﺮﺱ ﻗﯿﺪ ﺍﻭﺭ دس ﻻﮐﮫ ﺭﻭﭘﮯ ﺟﺮﻣﺎﻧﮧ ﮨﻮﮔﺎ

یہ ﺩﺳﺘﺎﻭﯾﺰ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ﭼﯿﺌﺮﻣﯿﻦ ﺍﺣﺴﺎﻥ ﻣﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ، ﺟﺴﮯ ﺍﺏ ﮐﮭﯿﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﺯﺍﺭﺕ ﮐﻮ بھیج دیا ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ یاد رہے ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ خود بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں.

ﭘﺎﺭﻟﯿﻤﻨﭧ ﺳﮯ اس قانون کی ﻣﻨﻈﻮﺭی ﮐﮯ ﺑﻌﺪ میچ فکسنگ اور کرکٹ کرپشن میں ملوث ﮐﮭﻼﮌﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﭩﮯ ﺑﺎﺯﻭﮞ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﻓﻮﺟﺪﺍﺭﯼ ﻣﻘﺪﻣﺎﺕ ﻗﺎﺋﻢ کئے ﺟﺎ سکیں ﮔﮯ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اس دستاویز میں، جو ٧٧ ﺻﻔﺤﺎﺕ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ہے، ﻣﺎﺿﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ کھلاڑیوں ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺑﯿﺮﻭﻥ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﭻ ﻓﮑﺴﻨﮓ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﭙﺎﭦ ﻓﮑﺴﻨﮓ کے حوالے سے ہونے والی ﺗﺤﻘﯿﻘﺎﺕ اور اس کے ﻓﯿﺼﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺣﻮﺍﻟﮧ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔

دستاویز میں کرکٹرز ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺍﻣﭙﺎﺋﺮﺯ ، ﻣﯿﭻ ﺭﯾﻔﺮﯾﺰ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﺍﺋﻮﻧﮉ ﺍﺳﭩﺎﻑ ﮐﮯ ﮐﺮﭘﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻮﺙ ﮨﻮنے پر بھی ﺳﺨﺖ ﺳﺰﺍﺋﯿﮟ تجویز کی گئی ہیں. ﺟﺒﮑﮧ اس کی منظوری کے بعد ﺟﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺳﭩﮯ ﺑﺎﺯﯼ ﺑﮭﯽ ﻏﯿﺮ ﻗﺎﻧﻮﻧﯽ قرار پائے گی.

واضح ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﺎﻝ ﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﭙﺎﭦ ﻓﮑﺴﻨﮓ ﮐﯿﺲ ﻣﯿﮟ ﺳﺰﺍ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮنے کے بعد ﺷﺮﺟﯿﻞ ﺧﺎﻥ کی ﻗﻮﻣﯽ ﭨﯿﻢ ﻣﯿﮟ واپسی پر بھی مختلف حلقے سخت نکتہ چینی کر رہے ہیں. پاکستانی کرکٹ ٹیم کے محمد ﺣﻔﯿﻆ ﺳﻤﯿﺖ کئی ﮐﮭﻼﮌﯼ ﺷﺮﺟﯿﻞ ﮐﯽ ٹیم میں واپسی کی شدید ﻣﺨﺎﻟﻔﺖ کر رہے ہیں.

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﺮﮐﭧ ﭨﯿﻢ ﮐﮯ ﮨﯿﮉ ﮐﻮﭺ اﻭر ﭼﯿﻒ ﺳﻠﯿﮑﭩﺮ ﻣﺼﺒﺎﺡ الحق کا کہنا ہے ﮐﮧ ﺍﮔﺮ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد ﺣﻔﯿﻆ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﻣﺎﻥ ﮐﺮ کوئی ﻗﺎﻧﻮﻥ ﺳﺎﺯﯼ ﮐﺮ ﻟﮯ ﺗﻮ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ فی الوقت اس حوالے سے ﺑﻮﺭﮈ ﮐﯽ جو ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ موجود ﮨﮯ، ہم اسی کے مطابق چلیں گے.

انہوں نے کہا کہ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮐﮭﻼﮌﯼ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ کرپشن کے معاملے کو ﺳﻨﺠﯿﺪگی سے نہیں لیتے. انہوں نے کہا کہ پہلے ﻣﯿﺮﺍ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽ خیال ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺟﻮ بھی کھلاڑی کوئی غلط ﮐﺎﻡ ﮐﺮﮮ، ﺍﺱ ﭘﺮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﻟﮕﺎﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﻟﯿﮑﻦ اب میرا موقف یہ ہے کی ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ہمیں پہلے ﻭﺍﺿﺢ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﺑﻨﺎنے کی ضرورت ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close