سام سنگ کا ایک ٹیرا بائٹ اسٹوریج والا فون لانے کا فیصلہ!

ویب ڈیسک

سیؤل – اسمارٹ فون بنانے والی کورین کمپنی سام سنگ نے ایک ٹیرا بائٹ (ٹی بی) میموری کا حامل فلیگ شپ فون متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی

واضح رہے کہ ایک ٹیرابائٹ میں ایک ہزار گیگابائٹ (جی بی) ہوتے ہیں

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے رواں سال گلیکسی ایس 22 الٹرا متعارف کرایا جائے گا، جو میموری کے اعتبار سے مختلف ہوگا

ایس 22 الٹرا کی اپنی میموری ایک ٹی بی ہوگی، جبکہ اس میں علیحدہ سے میموری کارڈ کی سلاڈ بھی دی جائے گی، اگر ریم کی بات کی جائے تو فون کے حساب سے یہ 12 اور 16 جی بی تک ہوگی

یہ بات بھی سامنے آئی کہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سام سنگ نے اسی ماڈل میں 128، 256 اور 512 جی بی والے فلیگ شپ فون بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کی قیمتیں میموری اور ریم کے اعتبار سے مختلف ہوں گی

سام سنگ کی جانب سے اس سیریز کے تین فون گلیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا متعارف کرائے جائیں گے، جن میں 8 جنریشن اسینپ ڈریگون چپ پراسیسر نصب کیا جائے گا، جو موبائل کی رفتار کو تیز رکھنے میں مدد فراہم کرے گا

ایس 22 سیریز کی اب تک لیک ہونے والی تصاویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ صارف کی سہولت کے لیے ٹچ پین بھی دیا جائے گا

کمپنی کی جانب سے اب تک فون کی قیمت اور مارکیٹ میں دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل سام سنگ کی جانب سے 2019 میں گلیکسی ایس 10 موبائل متعارف کرایا گیا تھا، جس کی اپنی اسٹوریج ایک ٹی بی تھی جبکہ اس میں علیحدہ سے میموری کارڈ کی سلاڈ بھی دی گئی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close