کراچی – تین سو پچھتر سال بعد ماہرین ارضیات ایک آٹھواں براعظم تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں
ماہرین ارضیات نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ دنیا کے نقشے پر نیا براعظم ابھرنے والا ہے اب ماہرین ارضیات کے اس گروپ نے آٹھویں براعظم کے رقبے سے متعلق حیران کن انکشاف کیے ہیں
آٹھویں براعظم کو زیلینڈیا کا نام دیا گیا ہے، جو رقبے کے اعتبار سے مڈغاسکر سے چھ گنا بڑا ہے
ماہرین ارضیات کی رپورٹ کے مطابق زیلینڈیا 1 اعشاریہ 89 ملین مربع میل کا ایک وسیع براعظم ہے، جو درحقیقت گونڈوانا کے قدیم اور عظیم براعظم کا حصہ تھا اور تقریباً ساڑھے پانچ سو ملین برس قبل وجود میں آیا تھا
ماہرین ارضیات کے مطابق زیلینڈیا وہ علاقہ ہے جس کا زیادہ تر حصہ پانی کے اندر موجود ہے، جبکہ کچھ پہاڑیوں کی چوٹیاں اتنی بلند ہیں جو سمندر سے باہر نکل آئی ہیں.