تعلیمی بورڈز کی ڈجیٹلائیزیشن، اساتذہ گھر بیٹھ کر پیپر چیک کر سکیں گے

نیوز ڈیسک

کراچی – سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈجیٹلائیزیشن کا فیصلہ کیا ہے

صوبائی وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کی زیر صدارت تمام تعلیمی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈجیٹلائیزیشن کا فیصلہ کیا گیا

اجلاس میں سیکریٹری بورڈز چیئرمین اسلام آباد تعلیم بورڈ، سی ای او پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن، چیئرمین پشاور بورڈ اور سندھ کےتمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی

اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین قیصر عالم نےاجلاس کو آٹومیشن اور ڈجیٹلائیزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی

اجلاس کو پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے چیئرمین نےکمیشن کے قیام کے اغراض و مقاصد اور پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کی اسیسمینٹ اور امتحانات کے نظام میں کی گئی اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا

اجلاس کو سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آٹومیشن اور ڈجیٹلائیز کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ل

صوبائی وزیر بورڈز اسماعیل راہو نے ایڈیشنل سیکریٹری بورڈز، کراچی اور نوابشاہ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈجیٹلائیزیشن کو جلد مکمل کرنے کے لیے اپنی سفار شات مرتب کرے گی

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی بورڈز کا رزلٹ ڈجیٹلائز کرنے پر کام ہو رہا ہے، تمام تعلیمی بورڈز کی آٹومیشن اور ڈجیٹلائیزیشن کے بعد اساتذہ گھر بیٹھ کر بھی پیپرز چیک کر سکیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close