پی آئی اے پانچ برسوں کے مسلسل خسارے کے بعد منافع کمانے لگی

نیوز ڈیسک

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ برسوں کے مسلسل خسارے کے بعد 2019ع میں سات ارب روپے سے زائد منافع کمایا ہے

پی آئی اے 2018ع میں 19 ارب 80 کروڑ روپے کے نقصان میں چل رہی تھی. 2017ع میں پی آئی اے کا خسارہ17 ارب جبکہ 2016ع میں 14ا رب سے زائد تھا

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال پی آئی اے کے ریونیو میں 42 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا جو 2019 میں147 ارب روپے تک جا پہنچا. اس سے قبل 2018ع میں یہ ریونیو 103 ارب جبکہ 2017ع میں 90 ارب روپے تھا

رپورٹ کے مطابق 2018ع میں پی آئی اے کا آپریٹنگ نقصان 32 ارب روپے تھا جبکہ 2019ع میں آپریشنل نقصان گھٹ کر 7 اعشاریہ 7 ارب روپے رہا

دستیاب رپورٹ جو آج کابینہ میں پیش کی جا رہی ہے، کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں 75 فیصد بہتری آئی اور سیٹ فیکٹر میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close