فیفا ایوارڈز؛ لیوانڈوسکی اور الیسکیا پوٹیلاس نے میدان مارلیا

نیوز ڈیسک

پیرس – جرمن کلب بائرن میونخ کے پولش اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی نے فیفا کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ جیت لیا

جبکہ ویمنز ٹرافی الیسکیا پوٹیلاس کے حصے میں آئی، جو بارسلونا ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان بھی ہیں

تینتیس سالہ روبرٹ نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے گزشتہ جرمن لیگ سیزن میں زیادہ گول کا ریکارڈ قائم کیا ہے

اس بار دوڑ میں لیونل میسی اور محمد صلاح ان سے پیچھے رہ گئے

ویمنز ایوارڈ میں پوٹیلاس کو ٹیم ساتھی پلیئر جینیفر ہیرموسو اور چیلسی کی نمائندگی کرنے والی آسٹریلوی پلیئر سام کیر کا چیلنج درپیش تھا

اس موقع پر زیادہ انٹرنیشنل گول کا ایرانی پلیئر علی داعی کا ریکارڈ توڑنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا

علی داعی نے 109 گول بنائے تھے جبکہ رونالڈو اب تک 184 میچز میں پرتگال کے لیے 115 گول داغ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close