وزارت تعلیم کا بڑا اقدام؛ وفاقی سرکاری اسکولوں میں بستے ختم کر دیے گئے

نیوز ڈیسک

اسلام آباد – وزارت تعلیم نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے وفاقی سرکاری اسکولوں میں بھاری بستے ختم کر دیے ہیں

پارلیمانی سکریٹری وجیہہ قمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار اہم ہے، معیاری تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے کام جاری ہے

انہوں نے کہا کہ بُکس فری بیگز پروگرام صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے کہا کہ اساتذہ کو بچوں کے ساتھ محنت کرنا ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ بیگ کا وزن کم کرنے کے علاوہ پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کی اخلاقیات پر زور دینے کی ضرورت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی ٹریننگ پروگرام لایا جائے گا، جس کے تحت اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی

اکرام علی ملک ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے کہا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی مسائل کو ختم کرنے کے پیش نظر بکس فری بیگز پروگرام متعارف کروایا گیا ہے، کتابوں کا ایک سیٹ گھر اور ایک اسکول رکھا جائے گا، نئی تعلیمی سال میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں یہ سسٹم لائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close