کراچی – سندھ کابینہ نے نئی پینشن اسکیم کی منظوری دے دی ہے ، اب نئے رولز کے تحت سرکاری ملازم 25 سال بعد یا 55 سال عمر کے بعد ریٹائر ہوگا ، اس وقت کسی انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کو 24 سال کے بچوں کو پنشن ملتی ہے، نئے رولز میں اب بچوں کی عمر 24 سے کم کر کے 21 سال کر دی گئی
سندھ کابینہ نے سی پی ایل سی رولز 2022 کی بھی منظوری دے دی
سندھ کابینہ نے رینجرز کے اینٹی ٹیررازم کے اختیارات مزید 90 دن بڑھانے کی منظوری بھی دی، رینجرز کے پاور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات 23 دسمبر 2021کو ختم ہوگئے تھے
صوبائی کابینہ نے این آئی سی وی ڈی کو فوری طور پر 4 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی، سندھ کابینہ نے سندھ فزیو تھیراپی کونسل ایکٹ 2022 کی منظوری دی ہے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے بشمول پی پی پی موڈ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 58 بلین روپے کے ڈیٹ سپورٹ فنڈ کا اجرا،، زکوٰۃ کونسل کی تشکیل نو ، خواجہ سراؤں کے لیے ملازمت کا 0.5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا اور ہر ضلع میں تہواروں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ کے اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، اے سی ایس ہوم، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
صوبائی کابینہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی یی پی) کے منصوبوں کے فنانس کو بہتر اور موثر طریقے سے چلانے کے لیے9مختلف منصوبوں کے بقایاجات ادا کرنے کے لیے 58 بلین روپے کی منظوری دی، پی پی پی یونٹ ان فنڈز کو پراجیکٹس کی ڈیٹ سروسنگ کے لیے استعمال کرے گا.