کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے 378 ارب روپے مالیت کی منشیات نذرِ آتش کردی
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی منشیات کونذرِ آتش کیا گیا
اس موقع پر وفاقی وزیرانسداد منشیات اعظم خان سواتی اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر عاقب نذیر چوہدری نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس ملک میں منشیات کی روک تھام کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے
انہوں نے بتایا کہ مختلف اقسام کی 180 ٹن منشیات نذرِ آتش کی گئی ہے۔ جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 378 ارب روپے سے بھی زائد بنتی ہے.