کیلیفورنیا – فیسبک کی میسیجنگ ایپ میسنجر مین ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے. یہ فیچر اسکرین شاٹ ڈیٹکشن کا ہے، جو امکان ہے کہ بہت جلد دستیاب ہوگا
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے فیسبک میسنجر کے ایسے صارفین کے لیے وارننگ جاری کی ہے جو اپنی چیٹ کا سکرین شاٹ لیتے ہیں
یہ فیچر اس حوالے سے صارفین کے لیے بہت کارآمد اور مددگار ثابت ہوگا کہ ان کے بھیجے گئے میسیج کا اسکرین شاٹ لیے جانے پر انہیں نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کرے گا
اس طرح صارفین کو علم ہوسکے گا کہ ان کی بات چیت کا اسکرین شاٹ تو نہیں لیا گیا اور یہ اینڈ ٹو اینڈ ڈسکرپٹڈ چیٹس سمیت تمام چیٹس کے لیے دستیاب ہوگا
کمپنی کے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے ”ہمارے خیال میں یہ اہم ہے کہ آپ انکرپٹڈ چیٹس استعمال کریں اور خود کو محفوظ محسوس کریں، تو اگر کوئی ڈس اپیئرنگ میسجز کا اسکرین شاٹ لے تو ہم آپ کو آگاہ کریں گے“
دوسری جانب اس فیچر کا انتظار واٹس ایپ صارفین کو بھی ہے اور امکان ہے کہ میسنجر کے بعد کمپنی اپنی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرائے گی
اس سے قبل میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ آڈیو اور وڈیو کالز کو بھی تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا تھا
اسی طرح انکرپٹڈ چیٹس کے لیے سروس کے بیشتر فیچرز جیسے ری ایکشنز، اسٹیکرز، میسج ریپلائی اور فارورڈ وغیرہ کو انکرپٹڈ چیٹس کا حصہ بنایا جارہا ہے
صارف اب ان چیٹ میں تصاویر اور وڈیوز کو سیو کرسکیں گے، جبکہ میڈیا فائلز کو بھیجنے سے قبل ایڈٹ بھی کرسکیں گے
گزشتہ جمعے کو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیسبک کے بانی اور میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے میسینجر چیٹ کی اسکرین شاٹ لینے والے صارفین کو وارننگ جاری کرتے ہوئے فیسبک پوسٹ میں بتایا تھا کہ فیسبک میسنجر کی ایک اپ ڈیٹ اُن صارفین کو مطلع کرے گی، جن کی چیٹ کا اسکرین شاٹ کسی نے لیا ہوگا
مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ پریسیلا چن کے ساتھ گفتگو کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسنجر چیٹس کے لیے نئی اپ ڈیٹ، تاکہ اگر کوئی غائب ہونے والے پیغام کا اسکرین شاٹ لے تو آپ کو نوٹیفکیشن مل جائے۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’ہم خفیہ چیٹس پر بھی جِف، اسٹیکرز اور ری ایکشنز شامل کر رہے ہیں۔‘
یہ اعلان فی بک میسنجر پلیٹ فارم کی اپ ڈیٹ کے بعد کیا گیا ہے، جس میں لوگوں کے پاس آپشن ہوتا ہے کہ وہ اپنے پیغامات کو چھپا سکتے ہیں
یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق یہ فیچر اب تک صرف امریکا میں متعارف کروایا گیا ہے اور توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اسے یورپ میں فیسبک صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا
فیسبک مسینجر کے حریف پلیٹ فارم کے صارفین کے پاس پہلے ہی یہ اختیارات موجود ہیں اور جب کسی چیٹ کا اسکرین شاٹ لیا جاتا ہے تو صارف کو اس کا نوٹیفکیشن بھیج دیا جاتا ہے
اس میں سنیپ چیٹ بھی شامل ہے، جبکہ وٹس ایپ جیسی میسجنگ ایپس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن شامل ہے
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فیسبک نے یہ اقدام سکیورٹی کے بارے میں خدشات، آن لائن تحفظ اور آزادی اظہار کے حقوق کے بارے میں وسیع تر تنازعہ کے ردعمل میں کیا ہے
مارک زکربرگ کی پوسٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا: ’آپ لوگ ناپسندیدگی کا بٹن کب شامل کر رہے ہیں؟ ہمیں جواب درکار ہے۔‘
ایک صارف نے فیسبک میسنجر میں اپ ڈیٹ کے حوالے سے لکھا: ’ہوسکتا ہے کہ یہ شاید یہ معلوم کرسکے کہ بھوکوں کو کیسے کھانا کھلایا جائے یا ان پلیٹ فارمز کی وجہ سے پیدا ہونے والی تمام ذہنی بیماری کو ٹھیک کیا جائے، یا شاید بے گھر افراد کو گھر دیا جائے۔‘
فیسبک میسنجر میں ہونے والی ان نئی اپ ڈیٹس کا اطلاق انسٹاگرام پر بھی ہوگا جو میٹا کی ملکیت ہے۔