ملک میں مہنگائی تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وفاقی ادارہ شماریات

نیوز ڈیسک

مہنگائی کی شرح  1.24 فیصد اضافے کے ساتھ 11.28 فيصد ہوگئی ہے، جو تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے میں ہی 1.24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے ملک میں مہنگائی تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

ادارے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں پیازمزيد 8 روپے مہنگی ہوکر فی کلو 75 روپے، ٹماٹر 128 روپے فی کلو جب کہ انڈے 160 روپے فی درجن ہو گئے ہیں

ادارہء شماریات کے اعداد و شمار کےمطابق اسلام آباد ميں چينی 110 روپے فی کلو ميں فروخت کی جارہی ہے، جب کہ کراچی میں 20 کلو آٹا 1380 سے 1500 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں قیمتیں بڑھنے کی شرح 11.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے، مہنگائی کی شرح ایک ہفتے میں ہی 1.24 فیصد بڑھی ہے، چکن کی قیمت 10 روپے بڑھ کر172 روپے فی کلو ہوگئی ہے جب کہ آلواور دال مسور کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کیلے دال مونگ، ماش، گڑ سمیت 4 اجناس کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی جب کہ گھی، کوکنگ آئل، مرچ، چائے سمیت 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close