یوکرین پر روسی حملے کے بعد پاکستان، شہریوں کے انخلا کیلئے متحرک

ویب ڈیسک

پاکستان سمیت متعدد ممالک جنگ زدہ ملک یوکرین میں موجود اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

یوکرین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر نوئل اسرائیل کھوکھر نے کہا کہ حکومت ملک میں پھنسے تمام پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا پر کام کر رہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نوئل اسرائیل کھوکھر نے تصدیق کی کہ 500 طلبہ سمیت مجموعی طور پر ایک ہزار 500 پاکستانی یوکرین میں موجود ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یوکرین کی فضائی حدود بند ہیں، پاکستانی سفارت خانہ ان پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہے، انہیں دی گئی ہدایات کے مطابق وہاں سے پہلے نکل نہیں سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close