فرانس میں دو مسافر بردار چھوٹے طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے
تفصیلات کے مطابق فرانس میں ایک انجن والے دو مسافر بردار طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور دونوں ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر الگ الگ مقام پر گر گئے
ٹکرانے والے طیاروں میں سے ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں دو افراد سوار تھے، یہ طیارہ تصادم کے بعد ایک گھر کے قریب گرا اور بجلی کے میٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، دونوں مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے
دوسری جانب نسبتاً بڑا طیارہ جس میں تین سیاح سفر کر رہے تھے، ٹکرانے کے بعد غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تینوں سیاح موقع پر ہی ہلاک ہو گئے
ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں طیاروں کے ملبے سے نکال لی ہیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ متعلقہ حکام نے بتایا ہے کہ تصادم کے وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔