پٹرول کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی ، وزیر اعظم عمران خان

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی

وزیر اعظم عمران خان نے  قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ  تین سے چار مہینے میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھی ہیں، مگر ہمارے ملک میں قیمتیں 33 فیصد بڑھی ہیں، بھارت میں تیل کی قیمت 250 روپے، بنگلا دیش میں 200 روپے اور پاکستان میں 138 روپے ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ خاندانوں کا ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے سبسڈی دینا مشکل تھا، پاکستان میں کبھی بھی معاشی حالات اتنے برے نہیں تھے جو ہمیں ملے، قرضہ زیادہ، تاریخی خسارہ تھا، زرمبادلہ ذخائر نہ ہونے کے برابر تھے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب، امارات اور چین کے شکر گزار ہیں ان کی وجہ سے دیوالیہ نہیں ہوئے، ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف جانا پڑا، ایک سال ملک کو مستحکم کرتے رہے، پھر کورونا آ گیا

وزیر اعظم نے کہا کہ سو سال میں کورونا جیسا بحران دنیا میں نہیں آیا، کورونا سے صرف پاکستان ہی نہیں ساری دنیا متاثر ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کے بعد مجھ پر بہت دباؤ ڈالا گیا، کورونا سے بہترین طریقے سے نکلنے پر پاکستان کی تعریف ہوئی ، کورونا سے بھارت میں معیشت منفی سات تک پہنچ گئی

وزیر اعظم نکا کہنا تھا کہ سب سے بڑا خوف یہ تھا کہ لوگ بے روزگار ہوں گے، لاک ڈاؤن سے بچ کر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے، معیشت بند نہیں کی۔ زراعت، درآمدات اور تعمیرات کو ہم نے لاک ڈاؤن سے بچایا

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام کا اعلان کررہا ہوں

عمران خان نے کہا کہ چالیس ہزار خاندانوں کے لیے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام لارہے ہیں، سود کے بغیر قرضوں سے گھر بنائے جا سکتے ہیں، شہروں میں بھی سود کے بغیر پانچ لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت بائیس ہزار بزنسز کے لیے قرضے دیئے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام دے رہے ہیں، ساٹھ لاکھ اسکالر شپس پر سینتالیس ارب روپے خرچ کر رہےہیں، اس میں صوبے بھی شامل ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close