ایپل نے نئے آئی فون 12 سیریز کے 4 نئے آئی فون لانچ کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

موبائل ٹیکنالوجی کی دنیا پر راج کرنے والی کمپنی ایپل نے اپنے نئے آئی فون 12 سیریز کے 4 نئے آئی فون لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے

ایپل کے نئے فونز میں نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں، اس بار ایپل نے اپنے فونز میں 5 جی کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون 12 کے تمام ماڈلز 5جی کی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ 5 جی ٹیکنالوجی پہلے سے کہیں زیادہ تیزرفتار نیٹورک ہے
ڈسپلے کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 کے تمام ماڈلز میں سوپر ریٹینا XDR ڈسپلے دیاگیا ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فون پچھلے فون کے مقابلے میں چار گنا زیادہ بہتر پرفارم کرے گا۔ آئی فون 12 منی کا ڈسپلے سائز 5.4 انچ، آئی فون 12 کا ڈسپلے سائز 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو کا ڈسپلے سائز بھی 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرومیکس کا ڈسپلے سائز 6.7 انچ دیا گیا ہے

کمپنی کے مطابق آئی فون 12 سیریز  کے ماڈلز کا ڈیزائن پچھلے تمام ماڈلز کے مقابلے میں بہتر ہے۔ ایپل کے مطابق یہ پچھلے آئی فونز کے مقابلے 11 فیصد پتلا، 15 فیصد چھوٹا ہوگا، جب کہ یہ وزن میں بھی 16 فیصد ہلکا ہوگا

کمپنی کے مطابق، وہ آئی فون 12 سیریز کے تمام ماڈلز میں تازہ ترین چپ لگانے جا رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون میں موجود سب سے تیز رفتار چپ جسے اے 14 بایونک کہاجاتا ہے، 5nm  پروسیس پر مشتمل ہے جس میں 11.8 بلین ٹرانجسٹرز لگائے گئے ہیں جو آئی فون 11 کے مقابلے 38 فیصد زیادہ ہے۔ جب کہ کمپنی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ چپ پچھلی جنریشنز کے مقابلے 50 فیصد تیز رفتار ہے۔

آئی فون 12 منی کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے، جس میں ایف 1.6 اپرچر موجود ہے جو کمپنی کے بقول کسی بھی آئی فون میں دیا گیا تیز ترین آپرچر ہے

آئی فون 12 کا بھی 12 میگا پکسل کا وائیڈ کیمرہ، ایف 1.6 اپرچر کے ساتھ اور دوسرا 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہے۔ ایپل کے مطابق ڈیوائس کی کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے۔ دونوں فونز  ڈوئل کیمروں کے حامل ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close