تہران: ایران کے جنوبی علاقوں میں 6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےتہران میں واقع زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہرمزگان صوبے میں 6شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10کلومیٹرنیچے تھا
ایرانی حکام کے مطابق زلزلے سے فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
دوسری جانب ایران میں آنے والے زلزلے کے اثرات دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔
امارات کے نیشنل سینٹرآف میٹرولوجی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں محسوس ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت ریکٹراسکیل پر5ریکارڈ کی گئی جو5منٹ تک محسوس کئے گئے
جاپانی وزیراعظم فومیوکیشیدا نے بیان میں کہا کہ مشرقی علاقوں میں 7.3شدت زلزلے سے 4افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے کے باعث ملک میں 3روز تک ہائی الرٹ رہے گا
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو تک محسوس کئے گئے۔زلزلے کےجھٹکوں سے شیروشی،میاگی شنکانسن بلٹ ٹرین پٹری سے اترگئی۔ زلزلے سے ٹوکیوسمیت دیگرعلاقوں میں 22لاکھ صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی
حکام کے مطابق جاپان میں آنے والے زلزلے کا مرکز فوکوشیماکےقریب سمندرمیں تھا جس کی گہرائی60کلومیٹرریکارڈکی گئی۔زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ ختم کردی گئی ہے۔مختلف علاقوں میں ٹرین سروس معطل ہے