سندھیوں اورمہاجروں کو لڑوا کر زمینوں پر قبضے کیے گئے، حافظ نعیم

نیوز ڈیسک

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے سب سے زیادہ غریب سندھیوں اور کراچی کے عوام کا استحصال کیا، سندھ کے نام پر سیاست کرنے والوں نے سندھیوں اورمہاجروں کو آپس میں لڑوا کرخود زمینوں پر قبضے کیے

انہوں نے کہا کہ گوٹھوں اور شہروں میں رہنے والے حالات کو سمجھیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ گوٹھوں کے متاثرین، جن کی زمینوں پر قبضہ ہوا ہے، وہ اپنے اصل دستاویزات کے ساتھ جماعت اسلامی کے دفتر آئیں، جماعت اسلامی ایک بڑا کنونشن کرے گی اور زمینوں پر قبضے کے خلاف جدوجہد کرے گی

انہوں نے کہا کہ نعمتﷲ خان نے پارکوں پر قبضوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن آج تک عدالتوں سے انصاف نہیں مل سکا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت علاقہ گڈاپ ٹاؤن میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اجتماع عام سے امیر ضلع شمالی محمد یوسف، ناظم علاقہ گڈاپ ٹاؤن سومار برفت، نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ سندھ امتیاز احمد پالاری دیگر نے بھی خطاب کیا

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پینتیس سال سے سندھ میں حکومت کررہی ہے اور یہ عملاً لسانی سیاست کرتی ہے، انہوں نے آج تک سندھی زبان بولنے والوں سمیت کسی کے بھی مسائل حل نہیں کیے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close