ٹک ٹاک کے مقابلے میں یوٹیوب نے بھی فیچر متعارف کروا دیا

ویب ڈیسک

دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول امریکی وڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں یوٹیوب نے ٹک ٹاک سے مماثلت رکھنے والی شارٹ ویڈیوز کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا، جو ڈسکور پینل میں دیکھی جاسکتی تھیں

ہوبہو ٹک ٹاک کء طرز پر مبنی اس فیچر کو یوٹیوب شارٹس کا نام دیا گیا تھا اور اب یہ سب صارفین کو دستیاب ہے

یوٹیوب حکام کے مطابق فی الحال یہ سیکشن یوٹیوب ایپ میں کسی ویڈیو کو اوپن کرنے پر نیچے سجیسٹڈ ویڈیوز اسکرول کرنے پر دیکھا جاسکتا ہے، لیکن بہت جلد اس سیکشن کے لیے یوٹیوب ایپ کے اوپری حصے میں کروم کاسٹ بٹن کو ہٹا کر جگہ بنائی جائے گی

اس کے علاوہ  یوٹیوب شارٹس میں 15 سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کریٹیر ٹولز سے تیار کرکے اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا فیچر ہے، جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ایک ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن کے فیچر بھی شامل ہیں

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا اور اس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی

یوٹیوب شارٹس کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب یہ لگ بھگ دنیا بھر میں دستیاب ہے، تاہم اب بھی شارٹ ویڈٰیوز بنانے کی سہولت تمام صارفین کو دستیاب نہیں۔

ٹک ٹاک کی مقبولیت کے بعد تمام سوشل میڈیا ایپس میں اس کی طرح مختصر ویڈیوز کے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے

واضح رہے کہ سب سے پہلے انسٹاگرام نے ریلز کے نام سے نیا سیکشن متعارف کرایا، جبکہ اسنیپ چیٹ کی جانب سے بھی ایسا کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close