ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

نیوز ڈیسک

ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے، صوبائی وزیر امتیاز شیخ رہنما پیپلز پارٹی سہیل سیال اور شبیر بجارانی نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا

رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو امیگریشن کے بعد ایف آئی اے حکام نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے حوالے کیا، وہ جام عبدالکریم کو پولیس سیکیوریٹی میں ایئر پورٹ سے اپنے ہمراہ لے گئے، ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم وزیر اعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ بھی استعمال کریں گے

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ناظم جوکھیو کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قتل میں ملوث تمام افراد کو معاف کرنے کا ویڈیو بیان جاری کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close