Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

2022 کی چھ بڑی سائنسی کامیابیاں، جو دنیا کو بدل سکتی ہیں

By Akhtar Rasool
اکتوبر 8, 2022 3 Min Read
0

اس رپورٹ میں امریکی ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی فہرست کے مطابق جاری 2022ع کی چھ بڑی سائنسی پیش رفتوں کا ذکر کیا گیا ہے، جنہیں پڑھنا یقیناً آپ کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا

1۔ پاس ورڈ کا خاتمہ

کئی دہائیوں سے ہمیں آن لائن کام کرنے کے لیے پاس ورڈ کی ضرورت رہی ہے

لیکن توثیق کی نئی صورتیں آخر کار ہمیں ہمیشہ کے لیے ان سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد دیں گی

اب ہم ای میل کے ذریعے بھیجے گئے لنک، پُش نوٹیفیکیشن یا بائیومیٹرک اسکین کا استعمال کر سکیں گے

نہ صرف یہ طریقے آسان ہیں بلکہ زیادہ محفوظ بھی ہیں۔ آپ کو اپنا پاسورڈ یاد رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی

2۔ کووڈ کی ٹریکنگ

کرونا وبائی مرض کی وجہ سے جینومک سیکوئنسنگ میں بے مثال سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ڈرامائی طور پر دنیا بھر میں اس قسم کی نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے

بہتر نگرانی نے سائنسدانوں کو کووڈ وائرس کے پھیلاؤ کا سراغ لگانے اور نئی اقسام کے بارے میں فوری طور پر نشاندہی کرنے اور خبردار کرنے کی صلاحیت دی ہے

3۔ دیرپا گرڈ بیٹری

ہم پہلے سے کہیں زیادہ قابل تجدید توانائی استعمال کر رہے ہیں، لیکن جب سورج غروب ہوتا ہے یا ہوا رک جاتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟

اس صورت میں گرڈ آپریٹرز کو بعد میں بجلی ذخیرہ کرنے کا ایک دیرپا طریقہ درکار ہے

اس مقصد کے لیے لوہے پر مبنی نئی بیٹریاں یہ مدد کر سکتی ہیں

یہ وافر مواد کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں اور گرڈ اسٹوریج کی دیگر اقسام کے مقابلے میں سستی اور زیادہ عملی ہو سکتی ہیں

4۔ پروٹین کی ساخت معلوم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی)

تقریباً ہر چیز جو آپ کا جسم کرتا ہے، پروٹین کی مدد سے کرتا ہے اور پروٹین کی کارکردگی کا انحصار اس کی پرتوں کے مخصوص طریقے سے تہہ ہونے پر ہوتا ہے۔ پروٹین کے کسی مالیکیول کی تھری ڈی ساخت کا پتہ لگانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں

اب الفا فولڈ ٹو نامی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) نے اس دیرینہ حیاتیاتی پہیلی کو حل کیا ہے اور وہ پروٹین کے پیچیدہ مالیکیولز کی ساخت معلوم کر سکتا ہے، جو سائنس دانوں کے بس کی بات نہیں تھی۔ اس سے بیماریوں کی ایک وسیع رینج کے لیے ادویات کو تیزی سے ڈیزائن کرنا ممکن ہو سکتا ہے

5۔ ملیریا ویکسین

ملیریا سے ہر سال دنیا بھر بشمول جنوبی ایشیا میں چھ لاکھ سے زیادہ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، ان میں سے زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہوتے ہیں

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ ملیریا کی ایک نئی ویکسین ہر سال لاکھوں زندگیاں بچانے میں مدد دے سکتی ہے

واضح رہے کہ یہ پیراسائٹ انفیکشن کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین بھی ہے

6۔ کاربن اکٹھا کرنے کی فیکٹری

کاربن کے اخراج کو کم کرنا آب و ہوا کی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے لیکن اقوام متحدہ کے مطابق یہ کافی نہیں ہے

مستقبل میں تباہ کن گرمی سے بچنے کے لیے ہمیں ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بھی ہٹانا ہوگا

دنیا کی سب سے بڑی کاربن ہٹانے والی فیکٹری حال ہی میں آئس لینڈ میں کھولی گئی ہے۔

Tags:

breakthroughschange the worldEmailMalariaPasswordPaswordSciencescientific breakthroughsSix major scientific breakthroughsVACCINE
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک طرف پانی میں ڈوبی فصلیں، دوسری جانب پانی کو ترستی زمین

Next

ایران: مظاہروں میں ہلاک ہونے والی نوجوان خواتین کا لہو تحریک کو مزید تقویت دینے لگا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme