سام سنگ نے گلیکسی ایم 53 فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔
اس فون کی خاص بات اس کا طاقتور کیمرا اور بڑا ڈسپلے ہے۔
ویسے یہ فون کافی حد تک گلیکسی اے 73 سے ملتا جلتا ہے مگر اس میں پراسیسر مختلف ہے۔
گلیکسی ایم 35 فائیو جی میں 6.7 انچ کا سپر امولیڈ پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے
فون کی قیمت کا تو ابھی اعلان نہیں کیا گیا مگر ممکنہ طور پر یہ سام سنگ کا سب سے سستا 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس فون ہوگا۔
فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے
ایم 35 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے
فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں
گلیکسی ایم 35 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے
ابھی کمپنی کی جانب سے فون کی دستیابی یا قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں ان تفصیلات کے بارے میں بتایا جائے گا