ملک کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن عملے کو ہائی الرٹ پر کردیا گیا.
ایف آئی اے کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ ہدایت کی گئی تھی کہ کسی بھی سرکاری اہلکار کو بغیر این او سی کے بیرون ملک سفر کرنے سے روکا جائے.
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اسد قیصر نے ہفتے کی رات گئے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا تھا.
ایف آئی اے اور ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ انہیں الرٹ رہنے اور کسی بھی سرکاری اہلکار کو بغیر این او سی کے ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دینے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں.
اس کے علاوہ گیریژن سٹی راولپنڈی میں بھی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی.